قرآن کریم کی بے حرمتی:حوثیوں کی سویڈش مصنوعات پر پابندی

   

Ferty9 Clinic

صنعاء : سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی پر یمن کی حوثی اتھارٹی نے سویڈش درآمدات پر پابندی عائد کردی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمن کے شمال کو کنٹرول کرنے والی حوثی اتھارٹی نے سویڈن میں قرآن کریم کی بے حرمتی پر احتجاجاً سویڈش درآمدات پر پابندی عائد کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق یمنی میڈیا نے حوثی وزیر تجارت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یمن وہ پہلا ملک بن گیا ہے جس نے قرآن پاک کی بے حرمتی کے بعد سویڈش تجارت پر پابندی لگائی ہے۔ وزیر نے سویڈش کی درآمدات کو “محدود” قرار دیا لیکن کہا کہ اس فیصلے کی علامتی اہمیت ہے اور یہ کہ پابندی حوثیوں کے لیے کم سے کم تھی، اسی کے ساتھ انہوں نے ساتھی اسلامی ممالک سے بھی اس کی پیروی کرنے کا مطالبہ کیا۔خیال رہیکہ سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی مسجد کے باہر عید الاضحیٰ کے روز قرآن پاک کو نذرآتش کرنے اور بے حرمتی کا واقعہ پیش آیا تھا۔اسٹاک ہوم کی پولیس نے عراق سے تعلق رکھنے والے شہری کو کئی بار قرآن پاک نذر آتش کرنے کی اجازت دینے سے انکار کیا تھا لیکن مقامی عدالت نے پولیس کے فیصلے کو آزادی اظہار رائے کے خلاف قرار دیا۔مقامی پولیس نے شہری کو عید کے روز شہر کی مرکزی جامع مسجد کے باہر مظاہرے کی اجازت دی جس کے بعد ملعون نے قرآن پاک کو نذر آتش کیا اور مسلمانوں کی مقدس کتاب کی بے حرمتی کی۔