قرآن کی دوبارہ بے حرمتی پر سفارتی تنازع: عراق میں سویڈن کے سفیر ملک بدر، سویڈش کمپنیوں کا کاروبار معطل

   

 عراق کی حکومت نے سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں دوبارہ قرآن کی بے حرمتی پر بغداد میں سویڈن کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا حکم دیا ہے۔ جبکہ عراق نے سویڈن میں اپنے سفیر کو واپس بلاتے ہوئے اپنی سرزمین پر سویڈش کمپنیوں کے کاروبار معطل کر دیے ہیں۔جمعرات کو عراق میں مشتعل مظاہرین سویڈن کے سفارتخانے میں بھی داخل ہوئے اور انھوں نے سفارتخانے کے کمپاؤنڈ کو نذر آتش بھی کیا۔ سویڈن کے وزیر خارجہ نے ان مظاہروں کو ’ناقابل قبول‘ قرار دیا ہے۔یہ سفارتی تنازع اس وقت کشیدگی اختیار کر گیا جب عراق کے ایک مسیحی تارکِ وطن شخص کو سویڈن کی پولیس نے سٹاک ہوم میں دوبارہ قرآن نذر آتش کرنے کے لیے مظاہرے کی اجازت دی۔