مکہ مسجد میں کل ہند سنی علماء کا جلسہ یوم القرآن ، مولانا سید شاہ نجم قادری الجیلانی،مفتی مستان علی کا خطاب
حیدرآباد 31؍ مارچ (راست) مولانا سید شاہ نجم الدین قادری الجیلانی ثاقب پاشاہ صاحبزادہ سابق صدر کل ہند سنی علماء بورڈ علامہ سید شاہ بدر الدین قادری الجیلانیؒ نے کل ہند سنی علماء بورڈ کا مرکزی جلسہ یوم القرآن مکہ مسجد میں منعقدا ہوا ،جس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قرآ ن مجید علم وعبادت کا مجموعہ ہے، قرآن مجید ذکر بھی ہے اور فکر بھی ، مسلمانوں کا ایمان ہے قیامت تک کوئی آیت ،کوئی حروف اور کوئی حرکت تبدیل نہیں ہوسکتی یہ قرآن مجید کا اعجاز ہے، قرآن مجید برکات وحسنات اور فیضان الٰہی کا ایک لامتناہی سرچشمہ ہے ، قرآن مجید شفاء ہے اور حکمت وموعظت کا بہترین سرمایہ ہے،اس کا پڑھنا ،دیکھنا ، سننا سب عبادت ہے ، جلسہ کا آغاز قاضی عظمت اللہ جعفری کی قرأت ،حافظ محمد مصعب پاشاہ دانش کی نعت شریف سے ہوا، نظامت کے فرائض مفتی عبد الواسع احمد صوفی انجام دئے۔ صدارت مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری صدرکل ہند سنی علماء بورڈ نے کی ، بحیثیت مہمانان خصوصی ، مفتی سید یوسف الدین بغدادی، مولانا سید خضر پاشاہ قادری چشتی ،قاضی شمس الدین فاروقی ، جناب مرزا نثار علی بیگ رفیق قادری، مولانا سید رفعت اللہ شاہ نقشبندی شرکت کئے۔مفتی حافظ محمد مستان علی قادری نے کہا کہ قرآن مجید اللہ کا کلام ہے جو ہمارے نبی کریم ﷺ پر نازل ہوا حضور ﷺ نے فرمایاتم میں بہترین شخص وہ ہے جو قرآن مجیدک سیکھے اور سکھائے۔مولانا سید شاہ حامد حسین شطاری نے صدارتی خطاب میںکہا کہ ماہ رمضان میں قرآن مجید نازل ہوا، قرآن پاک مسلمانوں کیلئے بہت ہی بہترین کتاب ہے جس میںزندگی سے لے کر موت کا تک کا فلسفہ بتایا گیا ہے ، ملت اسلامیہ کیلئے ایک مکمل دستورہے اورمؤمنین کی رہنمائی کا ذریعہ ہے، قرآن پاک توحید ورسالت کی عظمت کو پیش کرتا ہے، جو لوگ قرآن مجید کو اپنی زندگی کا زیورسمجھتے ہیںان کی نیا وآخرت میںکامیابی ہے۔ دعا وسلام پر جلسہ کا اختتام عمل میںلایاگیا۔