قرارداد میں برقراری امن کی اپیل شامل نہ ہوئی : عمر عبداللہ

   

سرینگر۔ 16 فروری (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدر نیشنل کانفرنس اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج پلوامہ خود کش دھماکے کے پیش نظر منعقدہ کل جماعتی اجلاس میں متفقہ طور پر منظور قرارداد پر ناراضگی ظاہرکی۔ عمرنے ٹویٹر پر کہا کہ امن برقرار رکھنے کی اپیل شامل نہ ہونے پر مایوسی ہوئی۔ جموں میں تشدد اور بعض یونیورسٹیوں اور کالجوں میں تناؤ کے پیش نظر قرارداد میں مذمت کیساتھ برقراری امن کی اپیل ہونا چاہئے تھا۔