قرآن حکیم سنانے والے حفاظ کرام لاک ڈون کی بناء پرمالی بحران کا شکار

   

Ferty9 Clinic

دیگر مخیر اصحاب کیلئے مثالی وعملی نمونہ،سارے ملک کے ائمہ،حفاظ، مؤذنین اپنی تفصیلات روآنہ فرمائیں

محبوب نگر /23 اپریل ( ای میل )جنرل سیکریٹری کل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی نے اپنے ایک صحافتی بیان میں بتایاکہ مولانا حافظ وقاری محمد اکبرعلی جاوید نقشبندی مولوی فاضل جامعہ نظامیہ نے حضرت العلامہ مولانا حافظ محمد عبیداللہ فہیم قادری ملتانی مولوی کامل جامعہ نظامیہ کی سرپرستی میں دکن کے حفاظ کرام کے بینک اکاؤنٹس میں ناموں کو صیغئہ راز میں رکھ کر لاکھوں روپئیے کی امداد کررہے ہیں فی الوقت پہلے مرحلہ کے تحت ایک ہزار سے زائد موصول درخواستوں میں313امیدواروں کے ناموں کو قطعیت دی گئی ماباقی آئندہ 24اپریل تک درخواستوں کو قطعیت دیتے ہوئے 3 رمضان المعظم حضرتہ خاتون جنت بی بی فاطمتہ الزھراء رضی اللہ عنہاکے یوم وصال مبارک کے دن ملک کی تمام ریاستوں سے آنے والی درخواستوں کو منظوری دی جائے گی-یہ سلسلہ پچھلے ایک ہفتہ قبل سوشیل میڈیا یعنی واٹس ایپ اور فیس بک کے ذریعہ اپیل کی گئی تھی کہ حیدرآباد شہر اور دکن کے علاقوں سے جامعہ نظامیہ اور اسکے ملحقہ مدارس سے فارغ حفاظ اپنی درخواستیں ارسال فرمائیں تواترپردیش، بہار، راجستھان،آسام،جھارکھنڈ، ٹاملناڈو ودیگر ریاستوں سے بھی سینکڑوں درخواستیں موصول ہورہی ہیں۔ساری دنیابالخصوص ہمارے ملک بھارت میں ہرسال نماز تراویح سنانے والے لاکھوں حفاظ کرام امسال عالمی سطح پر پھیلی وباء کووڈ19کرونا وائرس کی دہشت کی بناء پر لاک ڈون جیسی صورتحال سے گھروں میں رہ کرزندگی بسر کررہے ہیں ایسے میں ہرسال مساجد کمیٹیوں کی جانب سے دوماہ قبل ہی نمازتراویح کیلئے حفاظ کا انتخاب کرلیا جاتا تاکہ دہا،طاق رآت،سہ شبی شبینہ، تہجد میں قرآن حکیم کی تکمیل کروائی جاسکے بدلے میں حفاظ کرام کو نماز تراویح میں مکمل قرآن حکیم سنانے پر کمیٹیوں کے علاوہ مصلیوں سے معقول نذرانے وتحفوں کی بارش دیکھنے کو ملتی تھی مگر افسوس اس مرتبہ مساجد میں اس طرح کی نمازوں،مصلیوں کی رونق نہیں رہیگی چونکہ ساری دنیاکے ممتازعلمائے کرام ومفتیان عظام نے پہلے ہی نماز پنجگانہ وجمعہ کی نمازوں کا گھروں میں اہتمام کی اپیل کی تھی،مسلمانان عالم مکمل عمل آوری کرتے ہوئے گھروں میں ہی نمازوں کی انجام دیہی کرتے ہوئے سماجی دوری بنائے لاک ڈون کے ذریعہ حفظ ماتقدم کی مکمل پابجاء کررہے ہیں۔مولانا محسن پاشاہ نقشبندی نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے ساتھی افرادخاندان اور شاگردین ومخیراصحاب کی وساطت سے مولاناحافظ اکبرعلی جاوید نقشبندی لاکھوں روپئے کے عطیات کے ذریعہ حفاظ کرام کی خدمت کاجو بیڑا اٹھایاوہ یقیناًسنہری حرفوں میں رقم کئے جانے کے قابل ہے ۔مولانا محسن پاشاہ نقشبندی نے عامتہ المسلمین بالخصوص مخیر اصحاب سے دردمندانہ اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس رمضان المبارک کی آمد سے قبل حلال کردہ مال(یعنی زکوۃ وصدقات سے نہیں)بلکہ اطیب مال سے اپنے اپنے علاقوں کے علماء عظام،حفاظ کرام،ائمہ و مؤذنین کی بھرپور مالی معاونت کرکے حفاظ کرام اور انکے افراد خاندان کی دعائیں لے سکے-الحمدللہ تین سو تیرہ درخواستوں کا پہلے مرحلہ کے تحت انتخاب کئے جانے پر بذریعہ فون عطائے رسول خواجہ خواجگان حضرت سید خواجہ معین الدین حسن سجزی چشتی المعروف بہ حضرت خواجہ غریب النواز رحمہ اللہ کی اولاد امجاد پیر زادہ حضرت الحاج خواجہ سید شاہ غیاث الدین معینی چشتی حفظہ اللہ جانشین وسجادہ نشین سابق دیوان جی حضرت سید صولت حسین معینی چشتی اجمیری رحمہ اللہ نے امسال حضرت خواجہ غریب النواز رحمہ اللہ کے عرس سراپا قدس میں اپنی خلافت سے میرے ساتھی مولانا حافظ محمد اکبر علی جاوید نقشبندی کو نوازا تھا آپ نے اس عملی اقدام کی بھرپورستائش کرتے ہوئے ملک میں تمام طبقات و قبائل اور بلالحاظ مذہب وملت کی جانے والی خدمات کی بھی سراہنا کی اپنی بھرپورتائید و خوشنودی کا اظہار کرتے ہوئے بارگاہ حضورخواجہ غریب النواز رحمہ اللہ میں دعاوؤں سے نوازا ۔ بھارت کے علمائے کرام ،حفاظ،ائمہ اپنے اپنے نام وپتہ کے ساتھ اپنے علاقہ وریاست کے نام کے ساتھ حسب ذیل واٹس ایپ نمبر 9290657160 پرتفصیلات روانہ کریں اپنا گوگل یا فون پے نمبر ضرور روآنہ فرمائیں آپ کی شناخت صیغئہ راز میں رکھی جائے گی۔