گلبرگہ میں انعامی مقابلہ حسن قرأت کے پی ڈی ایف کی رسم اجرائی ، حضرت سید شاہ احمد پاشاہ قادری کا خطاب
گلبرگہ۔ 30 اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آج کل کا دورایسا ہوگیا ہے کہ بچوںاورنوجوانوں کو دین سے رغبت نظرنہیںآتی ۔ہر کوئی موبائیل دیکھنے میںمصروف نظرآتاہے جب کہ بزرگ حضرات موبائیل چلانا نہیںجانتے ۔ ہمارے آبا و اجداد ہم کو نصیحت کرتے تھے اورہم دیکھتے تھے کہ دین کاجتنا لٹریچر بھی ہے وہ اردو میںہے ، اردو اسکولوںسے سب مواد ملتا ہے لیکن آج ہر کوئی انگلش میڈیم اسکولس کی جانب مائل نظر آتا ہے ۔جس کی وجہ سے دین سے دوری ہوتی جارہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار حضرت سید شاہ احمد پاشاہ قادری سجادہ نشین کرنول نے آل انڈیا ملی کونسل و مرکزی سیرت کمیٹی کی جانب سے منعقدہ انعامی مقابلہ جات حسن قر ائت (حفظ)سورت البروج والناس کے پی ڈی ایف اور بروچر کی رسم اجرائی تقریب منعقدہ 27اکتوبر کو ڈاکٹر محمد اصغرچلبل کی رہائیش گاہ ، گلبرگہ میں کیا ۔انھوں نے ڈاکٹر اصغر چلبل کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ایک ملی خدمت گزار کے علاوہ سیاسی میدان میںوسیع تجربہ رکھنے والے شخص ہیں ۔ مولانا فخر الدین مانیال نائیب صدر جماعت اہل سنت ریاست کرناٹک نے اپنی تقریر میںکہا کہ سیرت النبیﷺ انعامی مقابلہ جات اور خاص طور پر حسن قراء ت ،مسنون احادیث اور نعتیہ مقابلہ جات میںجب طلبا حصہ لیتے ہیں تو ان کے ساتھ ان کے والدین ، اساتذہ اور پھر سارا معاشرہ بھی جڑ جاتا ہے ۔ ان مقابلہ جات کے ذریعہ طلبا و طالبات کی سیرت سازی کے علاوہ معاشرہ کی بھی کردار سازی و سیرت سازی ہوتی ہے۔ انھوں نے اصغر چلبل کو مبارک بادپیش کی۔ مولانا سید قاسم بخاری خطیب و امام نسجد سنگتراش واڑی ، گلبرگہ کہا کہ آج کا دور نہایت پر آشوب ہے۔اس پر فتن دور میں انسان کچھ وقت کے لئے کامیابی حاصل کرسکتا ہے۔ لیکن وہ ذہنی سکون کی تلاش میںرہتا ہے جو قرآن مجید کے ذریعہ ہی حاصل ہوسکتا ہے۔ ان حالات میںدین سے جڑے رہنا کامیاب اور ایک انقلابی قدم ڈاکٹر اصغر چلبل نے اٹھایا ہے۔ انھوںنے حضورﷺ کی ایک حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جسنے 40 احادیث یاد کرلیں ، حضورکی بشارت ہے کہ قیامت کے دن اس کے ایمان کی شہادت دوںگا اور اس کی شفاعت بھی کروں گا۔ مولانا شمس الدین قادری خانقاہ جیلانی نے کہا کہ حسن قرائت سے دل منور ہوجاتے ہیں ۔ حسن قرائت طلبا و طالبات کے علاوہ ہر ایک مسلمان کوسیکھنے اور پڑھنے پر توجہ دینا چاہئے ۔ مولانا مظاہرالقادری خطیب وامام مسجدنورانی محلہ نے کہا کہ قرآن مجید ہر مدرسہ میںپڑھایا جاتا ہے اور صبح قیامت تک پڑھایا جاتا رہے گا۔ انھوںنے طلبا و طالبات سے کہا کہ سورۃ البروج تا الناس 30سورے (تیسواںپارہ ) کی صرف عربی آیات کویادکرنا ہے اور ترجمہ کرنانہیں ہے ۔ ڈاکٹر محمداصغر چلبل نے تمام مہمانان استقبال کیا ، تمام علماء کرام اور مشائیخین کا شکریہ ادا کیا ۔ مشتاق احمد انجنئیر نے نظامت کے فرائیض انجام دیئے۔ مولانا یوسف قریشی نے شکریہ کے فرائض انجام دئے ۔ مولانا حافظ قاسم جنیدی خطیب و امام مسجد رحمان نے قرآت کلام پاک سے تقریب کا آغاز کیا ۔محمد عرفان نے نعت شریف پیش کی ۔ اس موقع پر حافظ مولانا ہاشم نظامی ، مولانا حافظ عاطف ، مولانا عرفان ،انجنئیرعزیزالدین و دیگر علماء و دانشوران شریک تھے ۔