قرآن پڑھاتے ہوئے ٹیچر کا قلب پر حملہ سے انتقال

,

   

ریاض: سعودی عرب میںبچوں کو کلاس میں قرآن پاک کی تعلیم دیتے ہوئے خاتون اسکول ٹیچر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض کے ایک اسکول میں خاتون ٹیچر تیسری جماعت کے بچوں کو قرآن پاک کی تعلیم دے رہی تھیں کہ اچانک کلاس روم میں ہی گر گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بچوں نے فوری طور پر اسکول پرنسپل کو آگاہ کیا، اسکول پرنسپل اور دیگر اساتذہ نے متعلقہ ٹیچر کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور انہیں اسپتال پہنچانے کے لیے ایمبولینس کا انتظام کیا۔جاں بحق ہونے والی اسکول ٹیچر کے والد نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ اسکول پرنسپل اور دیگر اساتذہ نے میری بیٹی کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکی۔بچوں کو قرآن پاک پڑھاتے ہوئے جاں بحق ہونے والی ٹیچر کے والد نے اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتقال کے وقت بیٹی روزے کی حالت میں تھی، وہ ہر جمعرات اور پیر کو روزے رکھتی تھی۔