جانوروں کے ناکارہ اشیاء کو پھینکنے میں غفلت نہ برتیں، مفتی محمد عبدالاحد فلاحی کی اُمت سے اپیل
سوریاپیٹ : مدرسہ مسیح العلوم للبنین والبنات تعلقہ تنگا تورتی ضلع سوریاپیٹ مفتی محمد عبدالاحد فلاحی و حسامی قادری صدر مجلس تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ ضلع سوریاپیٹ نے اخباری نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قربانی اہم مالی عبادت اور شعائر اسلام میں سے ہے اسی لئے اس عمل کو بڑی فضیلت واہمیت حاصل ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑی تاکید فرمائی ہے ایک حدیث میں بڑے کھلے الفاظ میں قربانی کا حکم فرمایا ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں قربانی کیا کرو کیوں کہ وہ تمہارے باپ حضرت ابراھیم علیہ السلام کی سنت ویادگار ہے، عید الاضحی کے موقعہ پر قربانی کرنا ہرسال صاحب نصاب مسلمان پر واجب ہے ہرسال کی طرح اس سال بھی اجتماعی انفرادی قربانی کے لئے دینی رفاہی فلاحی تنظیموں کی جانب سے مشترکہ قربانی کا نظم کیا جارہاہے قربانی کا عمل اللہ تبارک وتعالی کو کافی پسند ہے قربانی واجب ہے ایذارسانی حرام ہے مذہب اسلام میں صفائی نصف ایمان ہے اسی لِئے ہمیں صفائی کا خصوصی اہتمام کر نا چاہئے قربانی کے دوران غفلت نہ برتی جائے کشادہ مقامات پر قربانی کا نظم کیا جائے پڑوسیوں براد ران وطن راہ گیروں اور مکینوں کو تکلیف کا باعث نہ ہوموسم بارش کا آغاز ہو چکا ہے موسمی بیماریاں پھیلنے کا اندیشہ ہے قربانی کے جانوروں کا فضلہ ہڈیاں اور ناقابل استعمال اعضاء کچرا بلدیہ کے فراہم کردہ ڈبوں میں ڈالیں صاف صفائی کا خاص خیال رکھنے کی پرزور اپیل کی۔ مفتی صاحب نے قادیانیوں فتنہ شکیلیوں کے ذبیحہ کو حرام قرار دیا اورباطل فتنوں سے اپنے آپ کو بچائیں اور ایمان کو بچانے کی پرزور اپیل کی۔