قربانی کی داستان، بیٹے کو بچانے کی کوشش میں بریگیڈیئر جنرل السھلی سمندر میں ڈوب گئے

   

ریاض : سعودی عرب میں قربانی کی ایک نئی کہانی اس وقت سامنے آئی ہے جب بریگیڈیئر جنرل “سالم بن مسلم آل عبید السھلی” ہاف مون بیچ پر تیراکی کرتے ہوئے اپنے جوان بیٹے کو بچانے کی کوشش میں سمندر کی گہرائی میں ڈوب گئے۔اس کہانی کی سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی جس سے بے مثال قربانی کا اظہار ہو رہا ہے۔ بیٹے کو ڈوبنے سے بچانے کیلئے باپ کا کردار سامنے آیا ہے۔ جامع مسجد میں المعجمہ گورنری میں بریگیڈیئر جنرل سالم السھلی کے لیے دعا کی گئی۔ التویجری سٹریٹ پر جامعیین کالونی میں مرحوم کے گھر پر تعزیتی اجتماعات منعقد ہوئے۔