قربانی کے گوشت کیلئے دنیا کا سب سے بڑا ریفریجریٹر منیٰ میں قائم

   

ریاض۔ 30 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ’قربانی گوشت استفادہ اسکیم‘ کی انتظامیہ نے امسال منیٰ میں 10لاکھ سے زیادہ جانوروں کا گوشت محفوظ کرنے کے لیے دیوہیکل ریفریجریٹر قائم کیا ہے جسے دنیا کا سب سے بڑا ریفریجریٹرقرار دیا جا رہا ہے۔دنیا بھر سے حج پر آنے والے مسلمان ہر سال منیٰ میں جانوروں کی قربانی کرتے ہیں۔سعودی حکومت اسلامی ترقیاتی بینک (آئی ڈی بی) کے توسط ے قربانی کا خصوصی انتظام کر رکھا ہے۔ حاجی حضرات آئی ڈی بی قربانی سکیم کے کوپن خرید لیتے ہیں، جانوروں کی فراہمی، ان کا طبی معائنہ، انہیں ذبح کرنا، مستحق افراد میں گوشت کی تقسیم آئی ڈی بی سکیم کی انتظامیہ کا کام ہے۔اس میں مشینی نظام کے ذریعے کھال اتارنے، بوٹیاں بنانے، گوشت صاف کرنے اور پھر اسے ریفریجریٹر میں محفوظ کرنے کا انتظام کیا گیا ہے۔