حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : قرض داروں کے دباؤ سے دلبرداشتہ ایک شخص نے خود کشی کرلی ۔ گاندھی نگر پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 30 سالہ شراون کمار جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا گاندھی نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ شخص ایک سرویس سنٹر چلاتا تھا جس نے چند افراد سے قرض لے کر دوسروں کو دیا تھا اور قرض دینے والے افراد قرض کی واپسی کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے ۔ جب کہ شراون سے قرض لینے والے قرض دینے سے گریز کررہے تھے اور مسلسل ٹال مٹول جاری تھا ۔ اس تناؤ کی صورتحال سے دل برداشتہ ہو کر شراون کمار نے خود کشی کرلی ۔ پولیس گاندھی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔
