حیدرآباد 16 جولائی (سیاست نیوز) کسانوں کے قرض معافی کیلئے راشن کارڈ کے لزوم سے متعلق بے چینی دور کرنے کے لئے وزیر زراعت ٹی ناگیشور راؤ نے وضاحت کی ہے کہ اسکیم کے لئے راشن کارڈ پیش کرنا لازم نہیں ہے بلکہ اراضی سے متعلق دستاویزات کی بنیاد پر اہلیت کیلئے منتخب کیا جائے گا۔ اُنھوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے رہنمایانہ خطوط میں آدھار کارڈ کی پیشکشی کو لازمی قرار دیا گیا ہے لیکن کسانوں کے مسائل کو دیکھتے ہوئے حکومت نے شرائط میں نرمی کی ہے۔ اُنھوں نے کہاکہ کسانوں کو اسکیم کے بارے میں اُلجھن کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ناگیشور راؤ نے کہاکہ حکومت کا مقصد شفافیت کے ساتھ اسکیم پر عمل آوری ہے اور کوئی بھی مستحق کسان قرض معافی اسکیم سے محروم نہیں رہے گا۔1