قرض موریٹوریم معاملہ :سماعت 13 اکتوبرتک ملتوی

   

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے لاک ڈاون کے پیش نظربینک قرض موریٹوریم معاملہ میں مرکز کی جانب سے مبہم حلف نامے کے پیش نظر ایک ہفتہ کے اندر نیا حلف نامہ دائر کرنے کا مرکزی حکوت اور دیگر کو پیر کے روز ہدایت دی اور سماعت 13 اکتوبر تک کے لیے ملتوی کردی۔جج اشوک بھوشن کی صدارت والی بنچ نے کہا کہ‘سود پر سود’معافی کو لے کر مرکز کے ذریعہ داخل کیا گیا حلف نامی اطمینان بخش نہیں ہے ۔بنچ نے مرکزی حکومت اور آر بی آئی کے علاوہ انڈین بینک ایسوسی ایشن اور نجی بینکوں کو نیا حلف نامہ دائر کر کے متعلقہ معاملے میں پالیسی فیصلے ، آخری مدت، اس سے وابستہ سوکلر وغیرہ کی وضاحت کرنے کو کہا ہے ۔ درخواست گزاروں کی جانب سے بنچ کے سامنے یہ دلیل دی گئی کہ مرکز کی طرف سے دواکتوبر کو دائر حلف نامہ میں متعددامور پر خاموشی اختیارکی گئی ہے ۔بنچ نے درخواست گزاروں کی اس دلیل کا نوٹس لیا۔درخواست گزاروں کی جانب سے پیش ہوئے وکیل راجیو دتّا نے کہا کہ حلف نامہ میں دوکروڑ روپے تک کے قرض پرکمپاؤنڈانٹرسٹ کو معاف کرنے کا حکومت نے ذکر تو کیا ہے ، لیکن اس سے متعلق کسی بھی پالیسی فیصلے کو ریکارڈ میں ابھی نہیں لایا گیا ہے ۔قابل ذکر ہے کہ مرکزی حکومت نے دوکروڑ روپے تک کے لون پر ’سود پر سود‘ معاف کرنے کو کہا تھا۔اس کا بوجھ خود مرکزی حکومت اٹھائے گی، جس کا تخمینہ 5000 سے 7000 کروڑ روپے ہوگا۔