حیدرآباد /4 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) قرض کے بوجھ اور بیوی کے جھگڑوں سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ 41 سالہ ہری سائی نے ٹرین کی پٹریوں پر لیٹ کر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد کے مطابق ہری سائی کتہ پیٹ علاقہ کا ساکن تھا ۔ یہ شخص قرض میں مبتلا تھا اور قرض کی ادائیگی میں دشواری سے پریشان تھا ۔ اس دوران اس کی بیوی سے اس کے جھگڑے چل رہے تھے ۔ قرض اور بیوی کے جھگڑوں سے تنگ آکر ہری سائی نے سیتاپھل منڈی اور سکندرآباد کے درمیان ریلوے لائین پر خودکشی کرلی ۔ ریلوے پولیس سکندرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔ ع