حیدرآباد: تلنگانہ ہائی کورٹ نے ڈائرکٹر جنرل پولیس کو ہدایت دی ہے کہ قرض کی اجرائی سے متعلق ایپس کو بلاک کرتے ہوئے پابندی عائد کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔ اس طرح کے ایپس پر پابندی عائد کرنے کیلئے پلے اسٹور سے ربط قائم کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔ عدالت نے کہا کہ قرض کی اجرائی سے متعلق ان گمراہ کن ایپس کو روکنے کیلئے سخت اقدامات کئے جانے چاہئے ۔ ایڈوکیٹ کلیان نے اس مسئلہ پر مفاد عامہ کی درخواست دائر کی جس پر چیف جسٹس ہیما کوہلی نے ڈائرکٹر جنرل پولیس کو ہدایت دی ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ چین سے تعلق رکھنے والے ایپس کی دھوکہ دہی کے نتیجہ میں کئی افراد نے خودکشی کرلی ہے۔ انہوں نے ایپس کی جانب سے عوام کو ہراساں کئے جانے کے معاملہ پر ڈائرکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کی ہے ۔