نئی دہلی : مرکز اور آر بی آئی نے سپریم کورٹ کو آج بتایا کہ کوویڈ ۔ 19 وباء کے دوران قرضوں کی واپس ادائیگی کے معاملہ میں جو رعایت دی گئی تھی اُس کی مدت کو 2 سال تک آگے بڑھایا جاسکتا ہے اور پریشانی سے دوچار شعبوں کی مدد کے لئے کئی اقدامات کئے گئے ہیں۔ جسٹس اشوک بھوشن کی بنچ کو سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے مرکز اور آر بی آئی کی طرف سے مطلع کیا کہ اپریل ۔ جون کے سہ ماہی میں معیشت تقریباً 24 فیصد گھٹ گئی جس کا بنیادی سبب کورونا وائرس لاک ڈاؤن اور متعلقہ تحدیدات ہیں۔