قرض کی ادائیگی کے بغیر جنت نہیں

   

نئی دہلی ، 4 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) معاشی سروے میں اسلام اور دیگر مذاہب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ قرض کی دانستہ عدم ادائیگی گناہ ہے اور اسلام کے تحت کوئی شخص جنت میں داخل نہیں ہوسکتا جب تک وہ اپنا قرض واپس ادا نہیں کردیتا۔ یہ سروے چیف اکنامک اڈوائزر کرشنا مورتی سبرامنیم نے تصنیف کیا ہے۔ انھوں نے ہندو پُرانوں اور بائبل کے حوالے بھی دیئے اور کہا کہ دانستہ قرض کی عدم ادائیگی اور ٹیکس چوری نقصان دہ ہے۔

پاکستان کے ظاہری اقدامات فریب
نئی دہلی : ہندوستان نے کہا ہے کہ 26/11 ممبئی دہشت گرد حملہ کے سرغنہ حافظ سعید کے خلاف ٹیرر فینانسنگ کے مقدمات درج کرنا دکھاوا ہے۔ وزارت امور خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا کہ ہمیں اس طرح کے ظاہری اقدامات سے بے وقوف نہیں بننا چاہئے۔ کارروائی کرنے کے معاملے میں پاکستان کی سنجیدگی دہشت گرد گروپوں کے خلاف ناقابل تنسیخ اقدامات سے ظاہر ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ نیم دلانہ اقدامات سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔