قرض کی رقم کی نقلی کرنسی کے ذریعہ ادائیگی، خاتون اور دیگر تین افراد گرفتار

   

حیدرآباد : /12 نومبر (سیاست نیوز) قرض کی رقم کی ادائیگی کیلئے نقلی کرنسی حوالے کرنے والی ایک خاتون اور اُس کے 3 ساتھیوں کو گولکنڈہ پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق 33 سالہ ثمینہ عرف روحی جو پیشہ سے رئیل اسٹیٹ تاجر ہے اور ٹولی چوکی کی ساکن ہے ۔ اس خاتون نے 2019 ء سے اب تک کئی افراد سے 2 کروڑ روپئے قرض اور سرمایہ کاری کے نام پر رقومات حاصل کئے اور اسے کاروبار میں نقصان بھی ہوا ۔ قرض داروں کے دباؤ سے بچنے کیلئے مذکورہ خاتون نے اپنے 3 ساتھیوں ڈی راج ، جی سدرشن اور اے ایس کشور کی مدد سے چلڈرن بینک آف انڈیا کے نقلی کرنسی 2000 اور 500 کے نوٹ اکٹھا کئے اور اسے آصف نگر کے ساکن محمد سہیل کے حوالے کئے تھے ۔ درخواست گزار نے جب نوٹوں سے لدے بیگ کو کھولنے پر حیرت زدہ ہوگیا چونکہ 15 لاکھ کی رقم نقلی ثابت ہوئی ۔ گولکنڈہ پولیس نے اس سلسلہ میں مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا تھا اور 4 ملزمین کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں نامپلی کریمنل کورٹ میں پیش کرنے کے بعد جیل منتقل کردیا گیا ۔ ب