حیدرآباد /26 ستمبر ( سیاست نیوز ) ساتھی خواتین سے قرض لینے کے بعد ادائیگی سے انکار ایک خاتون کو مہنگا ثابت ہوا ۔ یہاں ملکاجگیری کی ایک عدالت میں اس خاتون 50 سالہ اروندتی ساکن بھارتی کالونی نریڈمیڈ کو 2 سال کی سزا اور 10 ہزار روپئے جرمانہ عائد کرتے ہوئے سزا سنائی ہے ۔ اس خاتون نے اس کی ساتھی خواتین رمادیوی سے 5 لاکھ اور رادھا دیوی سے 10 لاکھ روپئے قرض لیا تھا اور ادائیگی سے انکار کر رہی تھی ۔ جہاں دونوں خواتین نے سال 2016 مئی کو میں اس سے قرض طلب کیا تھا تو اس خاتون نے ان سے گالی گلوج کی اور مبینہ طور پر انہیں دھمکیاں دے رہی تھی ۔ انہوں نے پولیس سے شکایت کردی ۔ پولیس نریڈ میڈ نے مکمل تحقیقات کرتے ہوئے عدالت میں چارج شیٹ داخل کردی اور عدالت نے فیصلہ سنایا ۔