قرض کی واپسی میں تاخیر پر ایک شخص کی خودکشی

   

حیدرآباد۔ بیوی کے رشتہ دار کو قرض دینا ایک شخص کی موت کا سبب بن گیا۔ قرض کی ادائیگی میں مقروض کی ٹال مٹول سے قرض کا شکار شخص نے خودکشی کرلی۔ ترملگیری پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 45 سالہ انجیا ساکن سکندرآباد لال بازارنے کل رات خودکشی کرلی۔ انجیا نے بیوی کے رشتہ دار کو 15 ہزار روپئے قرض دیا تھا اور قرض کی ادائیگی میں اس کا رشتہ دار ٹال مٹول کررہا تھا۔ اس دوران انجیا بھی قرض کا شکار ہوگیا اور گاڑی کی اقساط ادا نہ کرنے پر اس کی موٹر سیکل کو ضبط کرلیا گیا تھا۔اس بات سے دلبرداشتہ انجیا نے خودکشی کرلی۔ پولیس ترملگیری نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے۔