قرض کے بوجھ سے خاتون کی خودکشی

   

حیدرآباد : /21 جنوری (سیاست نیوز) قرض کے بوجھ سے پریشان ایک خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بورہ بنڈہ پولیس کے مطابق 34 سالہ ڈی ساوترماں متوطن راج نگر بشیرآباد جو ضلع وقار آباد میں واقع ہے بورا بنڈہ علاقہ میں مقیم تھی ۔ ڈی ساوترماں اور اس کے شوہر نرسمہا کو دو بچے ہیں اور مناسب آمدنی نہ ہونے کے نتیجہ میں کافی قرض حاصل کیا تھا ۔ خرچ کے بوجھ سے پریشان خاتون نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس بورا بنڈہ نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرلیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔