گجویل ۔ 29 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قرض کے بوجھ سے دلبرداشتہ ہو کر ایک نوجوان کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ تفصیلات کے بموجب حلقہ گجویل کے رائے پور منڈل مستقر کا رہنے والا 28 سالہ کرناکر کھیتی باڑی کیا کرتا تھا ۔ چنانچہ کھیتی باڑی میں نقصانات آنے پر مقروض ہونے کے علاوہ اپنی بہن کی شادی کرنے کی بناء کم از کم 11 لاکھ روپئے سے زیادہ قرض میں مبتلاء ہوگیا جس کی بناء قرض داروں کی مسلسل ہراسانی سے دلبرداشتہ ہو کر آج اپنے ہی گھر میں نشہ والی دوا میں کیڑے مار دوا کا استعمال کرلیا ۔ جبکہ افراد خاندان نے فوری شہرحیدرآباد کے ایک پرائیویٹ دواخانہ میں شریک کروایا ۔ دوران علاج آج کروناکرجانبر نہ ہوسکا ۔ متوفی کے پسماندگان میں والدین بیوہ کے علاوہ دو لڑکیاں شامل ہیں ۔
