حیدرآباد : قرض کے بوجھ سے پریشان دو افراد نے خودکشی کرلی۔ راجندرن گر اور باچو پلی پولیس حدود میں یہ واقعات پیش آئے ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 22 سالہ نوجوان محمد بن یافعی جو ایم ایم پہاڑی علاقہ کا ساکن اور پیشہ سے ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ اس نے کل رات انتہائی اقدام کرلیا ۔ یہ نوجوان قرض سے پریشان تھا ، پولیس راجندر نگر ذرائع نے یہ بات بتائی ۔ باچو پلی پولیس کے مطابق 32 سالہ سائیلو جو پیشہ سے خانگی ملازم وینکٹ رام نگر باچو پلی علاقہ میں رہتا تھا ۔ اس شخص نے کل مکان کی چھت سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے۔