قرض کے بوجھ کے سبب ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی خودکشی

   


نظام آباد۔ قرضوں کے بوجھ کو تاب نہ لاتے ہوئے ایک ہی خاندان کے چار افراد نے خودکشی کرلی یہ واقعہ نظام آباد کے کپیلا ہوٹل میں پیش آیا۔ تفصیلات کے بموجب عادل آباد ضلع سے تعلق رکھنے والے رئیل اسٹیٹ کے تاجر حیدرآباد میں مقیم ہے اور یہ رئیل اسٹیٹ کے فینانس کے کاروبار کیا کرتے تھے 15 دن قبل سوریہ پرکاش اپنی بیوی اکشیہ ، دختر پرتیشا ، فرزند ادتیت نے کمرہ کرایہ پر حاصل کیا تھا اور یہ 15 دن سے ہوٹل میں مقیم تھے آج دوپہر تک بھی کمرہ نہ کھولنے پر ہوٹل کے انتظامیہ کو شک پیدا ہونے پر IVٹائون پولیس کو اطلاع دینے پر سب انسپکٹر IVٹائون سندیپ ہوٹل پہنچ کر نقلی چابی سے کمرہ کھولا تو سوریہ پرکاش فیان سے لٹکے ہوئے تھے اور ان کی بیوی اور ان کے دو بچے مردہ پڑے ہوئے تھے ۔ سورپرکاش نے اپنی بیوی اور بچوں کو کیڑے مار دوا دی اور خود پھانسی سے لٹک گئے ۔ سوریہ پرکاش ہراسانی کی وجہ سے تنگ آکر خودکشی کی ہے اور خودکشی کرنے سے قبل ایک تحریر بھی لکھی یہ تحریر میں کیا لکھا ہوا ہے اس بارے میں ابھی اطلاع نہیں مل سکی ۔ سب انسپکٹر نے مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کیا ۔ ٹائون انسپکٹر کرشنا اور اعلیٰ عہدیداروں نے بھی مقام واقعہ کا معائنہ کیا ۔ پولیس IVٹائون اس کیس کی تحقیقات میں مصروف ہے ۔ اے سی پی نظام آباد مسٹر وینکٹیشورلو نے بتایا کہ خودکشی کرنے سے قبل جو تحریرلکھی ہے ان میں چند افراد کے ناموں کا ذکر کیا گیا ہے اس بارے میں بھی پولیس کی جانب سے تحقیق کی جارہی ہے ۔