قرض کے نام پر دھوکہ دہیچار بینک ملازمین کیخلاف مقدمہ

   

جونپور: اترپردیش کے ضلع جونپور کے شاہ گنج کوتوالی علاقہ میں ایک پرائیویٹ بینک کے منیجر نے اپنے ہی بینک کے چار ملازمین کیخلاف قرض کی فراہمی میں غبن کا مقدمہ درج کرایا ہے ۔ شاہ گنج شہر میں واقع پرائیویٹ بینک بی ایف آئی لمیٹیڈ کے ذریعہ گاؤں کی کمزور خواتین کی مدد کیلئے گاؤں گاؤں جاکر چھوٹی چھوٹی رقم قرض کی شکل میں دی جاتی ہے ۔ بینک کے منیجر منوج کمار سونکر نے ڈی آئی جی وارانسی ڈویژن کو دی گئی اپنی عرضی میں الزام لگایا ہیکہ 2021-22 میں بینک ملازمین اس ضمن میں گاؤں کے کئی افراد کو قرض کا جھانسہ دیکر ان سے تقریبا 30لاکھ 55ہزار روپئے ہڑپ لئے۔ ملزمین نے بینک سے لوگوں کے نام پر قرض نکلوا کر ان کو جھانسہ دیکر ان کے کھاتہ کا پیسہ اپنے کھاتہ میں لے لیا ہے۔