قرعہ اندازی کے ذریعہ 18خادم الحجاج کا انتخاب

   

حیدرآباد۔21جنوری (سیاست نیوز) تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی نے قرعہ اندازی کے ذریعہ 18خادم الحجاج کو منتخب کرلیا جن میں 6منتخبہ خادم الحجاج کا تعلق حیدرآباد سے جبکہ 3 کا تعلق ضلع نلگنڈہ سے ہے۔ اسی طرح 3 خادم الحجاج کا تعلق کریم نگر سے ہے اور ضلع رنگاریڈی سے تعلق رکھنے والے 2 خادم الحجاج کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ ان کے علاوہ میڑچل ‘ محبوب نگر‘ ورنگل اربن‘ اور جگتیال سے ایک ایک خادم الحجاج کو منتخب کیا گیا ہے۔ صدرنشین ریاستی حج کمیٹی جناب محمد مسیح اللہ خان کی صدارت میں ہوئی اس قرعہ اندازی میں ارکین حج کمیٹی جناب ابو طلحہ امجد‘ جناب محمد عارف ‘ حافظ لئیق ‘ جناب عارف احمد کے علاوہ ایکزیکیٹیوآفیسر تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی ڈاکٹر ایس اے شکور موجود تھے۔ جناب محمد مسیح اللہ خان صدرنشین تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی نے بتایا کہ ریاست سے روانہ ہونے والے عازمین کی رہبری اور مدد کیلئے روانہ کئے جانے والے خادم الحجاج کی روانگی سے قبل امیدواروں کے انٹرویو اور ان کی مکمل جانچ کے بعد قرعہ اندازی انجام دی گئی ہے اور توقع ہے کہ اس مرتبہ خادم الحجاج کے متعلق موصول ہونے والی شکایات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی جائے گی۔ انہو ںنے بتایا کہ ان 18 خادم الحجاج
کے علاوہ 3 خادم الحجاج کا قرعہ اندازی کے ذریعہ انتخاب عمل میں لایا گیا ہے جو ویٹنگ لسٹ میں ہیں۔ تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی نے محفوظ زمرہ میں تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی کے دو ملازمین جناب عرفان شریف اسسٹنٹ ایکزیکیٹیو آفیسر تلنگانہ ریاستی حج کمیٹی ‘ جناب محمد آصف حسین اور تلنگانہ ریاستی وقف بورڈ سے جناب محمد غوث الدین خان کا انتخاب عمل میں لایا جاچکا ہے۔قرعہ اندازی کے ذریعہ منتخب ہونے والے خادم الحجاج میں حیدرآباد سے منتخب ہونے والے جناب سہیل‘ جناب محمد عبدالنعیم‘ جناب عبدالماجد ‘ جناب عبدالساجد‘ جناب محمد شفیع اللہ ‘ جناب شیخ لیاقت حسین شامل ہیں۔ ضلع نلگنڈہ کے منتخبہ خادم الحجاج میں جناب جانی میاں‘ جناب محمد شجاعت اللہ بیابانی ‘ جناب حبیب الرحمن زبیرشامل ہیں۔ ضلع کریم نگر کے خادم الحجاج جن کا قرعہ کے ذریعہ انتخاب عمل میں آیا ہے ان میں جناب عبدالمقتدر صدیقی ‘ جناب خواجہ مخدوم محی الدین ‘ جناب صابر خان شامل ہیں۔ ضلع رنگاریڈی کے خادم الحجاج میں جناب محمد انور الباقی‘ جناب محمد عبدالمجید شامل ہیں۔ میڑچل سے جناب سید امتیاز ‘ محبوب نگر سے جناب شیخ فرید ‘ ورنگل اربن سے جناب حیدرعلی خان کے علاوہ ضلع جگتیال سے جناب خواجہ معین الدین کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے۔ ویٹنگ لسٹ میں موجود خادم الحجاج میں جناب شیخ یوسف ‘ جناب عبداللہ ہاشمی طلحہ کے علاوہ جناب جمال اللہ باشاہ بخاری شامل ہیں۔