نئی دہلی۔22 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے قرول باغ اسمبلی سیٹ سے عام آدمی پارٹی (عآپ) کے امیدوار وشیش روی کے خلاف الیکشن افسر کے پاس شکایت درج کرائی ہے جس پر عآپ امیدوار سے چہارشنبہ 2 بجے تک جواب دینے کو کہا گیا ہے ۔قرول باغ بی جے پی امیدوار یوگیندر چندولیہ نے روی کے حلف نامے میں دہلی ہائی کورٹ میں زیر التواء دھوکہ دہی کے ایک معاملے کی معلومات نہ دینے کی شکایت کی ہے ۔ روی پر یہ معاملہ دس لاکھ روپے تاوان طلب کرنے کا تھا ۔ اس معاملے میں وہ نچلی عدالت سے بری ہو گئے تھے لیکن دوسرا فریق اسے دہلی ہائی کورٹ میں لے گیا اور وہاں سے نوٹس جاری ہوا ہے جس کی سماعت 25 مارچ کو ہونی ہے ۔
