قزاقستان میں زلزلہ کے جھٹکے

   

Ferty9 Clinic

الماتی، 18 اگست (سیاست ڈاٹ کام) قزاقستان کے سب سے بڑے شہر الماٹی میں اتوار کو درمیانے درجے کے زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔وزارت داخلہ کے نمائندہ نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق 05.07 بجے زلزلہ کی شدت ریکٹرا سکیل پر 5.4 تھی۔ زلزلہ کا مرکز قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ سے 145 کلومیٹر دور اور زمین کی سطح سے پانچ کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔زلزلہ سے جانمال کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔