قزاقستان میں لاک ڈاؤن میں 2 اگست تک توسیع

   

نور سلطان: قزاقستان میں کورونا وائرس وبا کو روکنے کے پیش نظر نافذ کئے گئے لاک ڈاون کو 2 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔قزاقستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملوں کے درمیان 5 جولائی کو دو ہفتے کا لاک ڈاون نافذ کیا گیا تھا۔پیر کو قزاقستان کے صدر قاسم زومارٹ ٹوکیوف نے کہا کہ پابندیوں کو جولائی کے آخر تک بڑھا یا جائے گا۔ قاسم نے میٹنگ میں کیا،‘لاک ڈاون کا دوسرا ہفتہ چل رہا ہے ۔ وزارت صحت کی سفارش پر اور وبا کو مزید کنٹرول کیلئے ہم نے لاک ڈاون کی مدت کو دو ہفتہ20جولائی سے2اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
قزاقستان میں اب تک کورونا وائرس سے 61755 لوگ متاثر ہوچکے ہیں اور تقریباً 400 اموات ہوئی ہیں۔