قسام بریگیڈز نے شمالی غزہ میں کنٹرول کھودیا : اسرائیل

   

تل ابیب : اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگاری نے دعویٰ کیا کہ قسام بریگیڈز نے غزہ کے شمال میں کنٹرول کھو دیا ہے۔ہگاری نے ایک پریس کانفرنس میں غزہ کی پٹی پر حملوں کے بارے میں بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کی پٹی میں تنازعات کے لیے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی قریب ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کوئی جنگ بندی نہیں ہوگی۔ہگاری نے حماس کے عسکری ونگ، عزالدین القسام بریگیڈز کے “شمالی غزہ میں اپنا کنٹرول کھودینے کا دعویٰ کیا ہے۔غزہ کے اسیران کے بارے میں بھی بیان دینے والے ہگاری نے کہا کہ فلسطینی گروہوں کے زیر حراست اسیروں کی تعداد 239 ہے۔ہگاری کہا کہ 7 اکتوبر سے اب تک 351 اسرائیلی فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں اعلان کیا گیا کہ ان فوجیوں میں سے 35 غزہ کی پٹی میں ’زمینی سرگرمیوں‘ کے دوران فلسطینی گروپوں کے ساتھ جھڑپوں میں مارے گئے ہیں۔