قصاب کو داؤد گینگ نے جیل میں ہلاک کرنا چاہا: ماریا

   

ممبئی۔ 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کے سابق پولیس کمشنر راکیش ماریا نے دعویٰ کیا ہے کہ لشکر طیبہ 26/11 کے ممبئی حملوں کو ہندو دہشت گردی کے طور پر اور پاکستانی دہشت گرد اجمل قصاب کو بنگلورو کے ساکن شمشیر چودھری کے طور پر پیش کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ پیر کے روز اپنی کتاب ’’لیٹ می سے اِٹ ناؤ‘‘ (مجھے اب کہنے دیجئے) کی رسم اجرائی کے موقع پر انہوں نے 26/11 حملوں کی تحقیقات کے بارے میں بھی بتایا جس کی ذمہ داری ان کے (ماریا) حوالے کی گئی تھی۔ تحقیقات کے بعد ہی یہ بات سامنے آئی تھی کہ حملوں کی سازش لشکر طیبہ نے رچی تھی اور پاکستان کا بھی اس میں زبردست رول رہا۔ کتاب کے اقتباسات کے مطابق پاکستان کی آئی ایس آئی اور لشکر طیبہ، قصاب کو جیل میں ہی ٹھکانے لگانے کا منصوبہ بنایا تھا کیونکہ قصاب ہی اس حملے کو پاکستان سے جوڑنے کا واحد ثبوت (گواہ) تھا۔ داؤد ابراہیم کی گینگ کو قصاب کو ہلاک کرنے کی سپاری دی گئی تھی۔