حیدرآباد۔ قطب اللہ پور کو ایکسائیز پولیس نے گانجہ کا تیل (حشش ) فروخت کرنے والے دو طلباء کو گرفتار کرلیا۔ ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ایکسائیز پولیس نے 21 سالہ گریش اور 21 سالہ شیخ سہیل کو گرفتار کرلیا جو پدما راؤ نگر علاقہ میں گانجہ کا تیل فروخت کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ اکسائیز پولیس نے ان کے قبضہ سے 240 گرام تیل کو ضبط کرلیا ۔ سابق سائی گریش ڈگری سال دوم اور شیخ سہیل ڈپلومہ کا طالب علم بتایا گیا ہے۔ اکسائیز پولیس اس کیس میں مزید تحقیقات کررہی ہے اور طلباء کے اس نیٹ ورک سے جڑے ہونے کے شبہات کا جائزہ لے رہی ہے۔