حیدرآباد ۔ 10 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : شہر کے مضافاتی علاقے قطب اللہ پور کے گاجولا رامارم میں منگل کی صبح 10 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کرتے ہوئے عوام میں دہشت پھیل گئی ۔ عوام نے بتایا کہ اچانک زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے بعد مقامی افراد اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل گئے ۔ جھٹکے اتنے زبردست تھے کہ چند سیکنڈز کے لیے انہیں زمین کھسکتی محسوس ہوئی ۔ عوام نے بتایا کہ ان کے مکانات کے قریب تعمیراتی کام کی وجہ سے زمین ہلتی دکھائی دی یا پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ۔ اس کا ابھی تک صحیح پتہ نہیں چلا ۔ زمین کے ہلنے کی وجہ سے اسکول کے طلباء بھی کلاس رومس سے باہر آگئے تھے ۔ اس واقعہ میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ۔ مقامی عوام نے بتایا کہ اطراف کے علاقوں میں تعمیراتی کام جاری ہے جس کی وجہ سے بھی جھٹکے محسوس ہوسکتے ہیں ۔ عہدیداروں کی جانب سے ابھی تک اس کی کوئی تصدیق نہیں کی گئی ۔ ش