نئی دہلی: دہلی واقع قطب مینار احاطے میں ہندو دیوتاوں کی بحالی اور پوجا ارچنا کا حق مانگے جانے والی عرضی پر ساکیت کورٹ میں ہندوستانی آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے جواب داخل کیا ہے۔ اے ایس آئی نے قطب مینار احاطے میں ہندو دیوتاوں کی بحالی اور پوجا ارچنا کے اختیارات مانگی جانے والی عرضی کی مخالفت کی اور یہ کہتے ہوئے عرضی خارج کرنے کا مطالبہ کیا کہ قطب مینار احاطے میں پوجا کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔عدالت میں داخل اپنے جواب میں ہندوستانی آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا نے کہا کہ یہ نیشنل مونیو منٹ ایکٹ کے تحت محفوظ یادگار ہے۔ 1914 میں جب قطب مینار کا ایکوائر کیا گیا، تب یہاں کسی طرح کی پوجا ارچنا نہیں ہو رہی تھی۔ اس لئے ضوابط کے مطابق، اب اس صورتحال کو نہیں بدلا جاسکتا۔ اے ایس آئی نے کہا کہ یہاں پوجا ارچنا کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور نہ ہی اس کی پہچان بدلی جاسکتی ہے۔ اس لئے عرضی خارج کی جائے۔