قطراور سعودی عرب کاخلیج فارس میں استحکام پراتفاق

,

   

دوحہ: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے کہا ہے کہ وہ خلیج فارس کے علاقے میں سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان آل السعود کے ساتھ ہیں۔سعودی عرب کے ولی عہد بدھ کو دیر گئے قطر پہنچے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان 2017 میں شروع ہونے والے سفارتی تنازع کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے ۔مسٹر الثانی نے کل رات دیر گئے ٹویٹ کیا‘‘ہم نے خلیج فارس کے علاقے میں سلامتی اور استحکام کو فروغ دینے کی اپنی مشترکہ خواہش کی تصدیق کی ہے ’’۔2017 میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین اور مصر نے قطر پر دہشت گردی کو فروغ دینے کا الزام لگاتے ہوئے اس کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر لئے تھے ۔ بعد میں کئی دوسرے ممالک نے بھی ایسا ہی کیا اور بہت سے ممالک نے قطر کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کو ختم کر دیا تھا۔