قطری وزیراعظم آج واشنگٹن کا اہم دورہ کریں گے

   

دوحہ، 12 ستمبر (یو این آئی) قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان کل واشنگٹن میں امریکی صدر ٹرمپ اور دیگر اعلیٰ حکام سے اہم ملاقات کریں گے ۔ میڈیا کے مطابق قطری وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمان اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان اسرائیل کے قطر پر حملے اور غزہ میں جنگ بندی مذاکرات پر بات چیت کا امکان ہے ۔ رپورٹس کے مطابق دوحہ میں حماس قیادت پر اسرائیلی حملے میں شہید چھ افراد کی نمازِ جنازہ ادا کی گئی۔