بیجنگ۔ بیجنگ میں سرمائی اولمپکس کے موقع پر قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے۔ یہ ملاقات ہفتہ کو چینی صدر کے ایک عشائیہ کے موقع پر ہوئی۔ 2017 میں قطر کے بیشتر خلیجی ریاستوں کے ساتھ سفارتی تنازعہ کے بعد دونوں قائدین کی یہ پہلی ملاقات تھی۔ واضح رہے کہ ابھی تک متحدہ عرب امارات نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال نہیں کئے ہیں حالانکہ تنازعہ حل پر کرنے پر دونوں ممالک ایک سال قبل اتفاق کر چکے ہیں۔