قطر اور بحرین کا سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ

   

قطر اور بحرین کی جانب سے باضابطہ طور پر سفارتی تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔گزشتہ روز قطر اور بحرین کے درمیان سفارتی تعلقات کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کی تصدیق قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے کی گئی۔سفارتی تعلقات میں بحالی، ایرانی وفد سعودی عرب پہنچ گیامیڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بحرین اور مصر نے جنوری 2021 میں قطر پر عائد ساڑھے تین سال بعد پابندی ختم کر دی تھی لیکن بحرین کے علاوہ باقی تمام ممالک نے قطر سے 2021 میں سفری اور تجارتی روابط بحال کر دیے تھے۔اس سے قبل رواں سال کے آغاز میں بحرین کے ولی عہد نے قطر کے امیر سے ٹیلی فون پر بات کی تھی، جو دونوں خلیجی ریاستوں کے درمیان تعلقات کی بحالی کا اشارہ تھیں۔
شامی وزیرخارجہ کا 2011 کے بعد پہلی بار دورہ ٔ سعودی عرب
ریاض : شامی وزیرخارجہ فیصل مقداد 2011 کے بعد پہلی بار سعودی عرب پہنچ گئے۔شامی وزیرخارجہ سعودی ہم منصب کی دعوت پرجدہ پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔شامی وزیرخارجہ سعودی حکام کے ساتھ اجلاس میں شام کے بحران کے سیاسی حل اور شام کے اتحاد، سلامتی اور استحکام پر تبادلہ خیال کریں گے۔