٭ ایران کے وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا کہ قطر اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات خطہ کیلئے خوش آئند ہیں۔ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات (یو اے ای)، مصر اور بحرین نے جون 2017ء میں قطر کے ساتھ اپنے سفارتی اور تجارتی تعلقات منقطع کرلئے تھے۔ ان کا الزام تھا کہ وہ دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے۔ قطر نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے چھوٹے ممالک پر دباؤ ڈالنے کیلئے سعودی عرب کی مذمت کی۔