قطر اور فلسطینی رہنماؤں کی ملاقات، غزہ پرگفتگو

   

دوحہ، 8 ستمبر(ایجنسیز) : قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے دوحہ میں فلسطین کے نائب صدر حسین الشیخ سے ملاقات کی، جس میں مقبوضہ علاقوں کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سرکاری خبر ایجنسی وفا کے مطابق ملاقات میں غزہ اور مغربی کنارے میں جاری اسرائیلی جارحیت، جبری بے دخلی اور نوآبادیاتی توسیعی منصوبوں پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ شیخ محمد نے زور دیا کہ اسرائیل کو غزہ میں امداد کی رسائی میں رکاوٹ نہیں ڈالنی چاہیے۔ انہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ قطر کی مکمل یکجہتی اور دو ریاستی حل کی حمایت دہراتے ہوئے کہا کہ مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بنا کر آزاد فلسطینی ریاست کا قیام ناگزیر ہے۔