قطر اور مصرکی کوششوں سے حماس کے خدشات دور

,

   

قیدیوں کے تبادلے پر عمل آوری جاری، اتوار کوتیسرے مرحلہ میں 17 یرغمالی رہا

کراچی ؍ غزہ: قطر اور مصر نے اسرائیل کیساتھ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر حماس کے تحفظات اور خدشات کو دور کردیا جس کے بعد قیدیوں کے تبادلہ کا عمل جاری ہے اور مزید قیدیوں کی تبادلہ عمل میں آرہا ہے ۔ قطر کا کہنا ہے کہ معاہدے پر عملدرآمد ہفتے کی رات کو ہی ہوگا۔ 13 فلسطینی اور 39 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کیا گیا جبکہ معاہدہ کے تیسرے مرحلہ میں بھی یرغمالیوں کی رہائی عمل میں آئی۔حماس کے عسکریت پسندوں نے اتوار کو جنگ بندی معاہدے کے تحت رہائی کے تیسرے مرحلہ میں 14 اسرائیلیوں سمیت مزید 17 یرغمالیوں کو رہا کر دیا۔ حماس کا کہنا ہے کہ قطر اور مصر نے انہیں یقین دہانی کروائی ہے کہ اسرائیل معاہدے کی شرائط پر عمل درآمد کرے گا۔ اس سے قبل حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی معاہدے پر عمل نہیں کررہا اور القسام نے قیدیوں کی رہائی کا عمل روک دیا۔القسام کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج شمالی غزہ میں امداد اور بیدخل فلسطینیوں کو واپسی سے روک رہی ہے۔ ڈرون کی پروازیں بھی جاری ہیں، مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔جنین میں دو نوجوانوں کو فائرنگ سے شہید اور 4 کو زخمی کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حماس کے عسکری ونگ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج معاہدے کے تحت شمالی غزہ میں امدادی ٹرکوں کو داخل ہونے نہیں دے رہی ہے جبکہ انہوں نے رہا کئے گئے فلسطینی قیدیوں کے انتخاب پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔ادھر مقبوضہ بیت المقدس میں جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب جشن کا سماع رہا۔ اسرائیلی قید سے رہا ہونے والی خواتین اور بچوں کا استقبال کیا گیا جنہوں نے سجدہ ریز ہوکرخدا کا شکر ادا کیا۔