دوحہ : قطر ایئرویز نے آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں دنیا کو حیران کرتے ہوئے ہولوگرافک ورچوئل کیبن کریو متعارف کرا دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق مصنوعی ذہانت کا عمدہ استعمال کرتے ہوئے قطر ایئرویز نے ITB برلن 2024 میں دنیا کا پہلا AI سے چلنے والا ڈیجیٹل انسانی کیبن کریو متعارف کرایا ہے۔ ہو لوگرافک ورچوئل کیبن کریو مسافروں کو ریئل ٹائم میں تمام ضروری خدمات فراہم کرے گا، یہ عملہ مسافروں کو راہ نمائی اور مدد کرے گا۔ سفر اور سیاحت کے حوالہ سے منعقد کیے جانے والی اس سب سے بڑی نمائش میں قطر ایئر ویز کے تیار کردہ پروگرام ’سما‘ سب کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔یہ منفرد تجربہ کرنے والی وہ پہلی ایئر لائن ہے، انسان اور ٹیکنالوجی کا یہ خوب صورت ملاپ صرف قطر ایئر ویز کے لیے ہی نہیں بلکہ پوری ایوی ایشن انڈسٹری کے لیے ایک قابل فخر پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔