دوحہ : /22 جولائی (ایجنسیز) دوحہ حکومت نے اولمپکس اور پیرا اولمپکس گیمز 2036 ء کی میزبانی کیلئے باضابطہ بولی پیش کردی ہے ۔ خلیج کی سب سے چھوٹی اور امیر ترین مملکتوں میں شامل قطر اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ 2022 ء کی میزبانی کرچکا ہے ۔ اولمپکس گیمز کیلئے ہندوستان بھی کوشاں ہے۔