قطر سے غزہ کو 14 ملین ڈالر کی امداد

   

عمان۔23 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) قطر ی غزہ کی نشاطِ نو کمیٹی” نے غزہ کی پٹی کے لیے 14 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔حماس کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلان میں واضح کیا گیا ہے کہ تنظیم کے غزہ امور کے ذمہ داری یحیٰ الا سنوا ر نے کمیٹی کے صدر محمد الا امادی کے ہمراہ غزہ کے حالات میں بہتری لانے کے موضوع پر بات چیت کی۔ان دونوں سربراہان نے 13 برسوں سے اسرائیل کے محاصرے میں ہونے والے غزہ میں حالات زندگی میں بہتری لانے اور پاور ہاوس تک قدرتی گیس پائپ بچھانے کے معاملے پر غور کیا۔