قطر طالبان سے معاہدے کے بغیرکابل ہوائی اڈے کی ’ذمہ داری‘قبول نہیں کرے گا:وزیرخارجہ

   

قطر نے واضح کیا ہے کہ وہ طالبان سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ اپنی کارروائیوں کے بارے میں کسی ’واضح‘ معاہدے کے بغیرکابل کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی ذمہ داری قبول نہیں کرے گا۔قطری وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن آل ثانی نے منگل کے روز ایک نیوزبریفنگ میں کہا ہے کہ ہم تمام امور کے طے ہونے تک کابل کے ہوائی اڈے کی کوئی ذمہ داری قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ’’ہمیں ایک ایسا معاہدہ طے کرنے کی ضرورت ہے جس میں تمام فریقوں سے متعلق امور واضح ہوں اوراس میں یہ نمایاں اندازمیں بتایا جائے کہ کون تکنیکی امور کا خیال رکھے گا اور سلامتی سے متعلق امور کس کے سپرد ہوں گے۔‘‘قطری وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ ’’مستقبل میں وقتِ ضرورت دوسرے ممالک کے ساتھ اشتراک کا امکان موجود ہے لیکن اب تک صرف ہمارے اور ترکی اور طالبان کے درمیان ہی بات چیت ہورہی ہے