قطر میں اعظم ترین کوسٹ گارڈ بیس کا افتتاح

   

سیمائسیما (قطر) ۔ 15 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) قطر نے اتوار کو اپنی اعظم ترین کوسٹ گارڈ بیس کا افتتاح کیا۔ یاد رہیکہ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی سے خلیجی آبی حدود میں بھی کشیدگی پائی جاتی ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی اور امریکی بحری فوج کے کمانڈر برائے مشرق وسطیٰ وائس ایڈمرل جم میلائے نے سیمائسیما میں واقع الدعاین بیس میں افتتاحی تقریب میں شرکت کی جو قطر کے دارالحکومت دوحہ سے 30 کیلو میٹر کے فاصلہ پر واقع ہے۔ قطر کو امریکہ کا قریبی حلیف ملک قرار دیا جاتا ہے۔