قطر میں ترکی فوج کی تصدیق

   

استنبول ۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان نے خلیجی ریاست قطر میں اپنے ملک کے فوجیوں کی موجودگی کی تصدیق کردی ہے۔ ٹی آر ٹی عربی کی ایک رپورٹ کے مطابق صدر اردوغان نے کہا کہ ترک فوجیوں کو قطر اور خطہ خلیج میں امن واستحکام کو یقینی بنانے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قطر میں ترکی کی فوجی موجودگی سے کسی فریق کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے لیکن صرف انھیں ہی مسئلہ ہوسکتا ہے جو خطے میں طوائف الملوکی پھیلانا چاہتے ہیں۔