دوحہ۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام)قطر میں فٹبال ورلڈکپ2022 کی تیاریوں کے سلسلے میں دنیا کا پہلا 5 اسٹار اسٹیڈیم تیارکر لیا گیا۔کورونا وائرس کی ہلاکت خیزیوں کے باوجود دنیا کے سب سے بڑے اسپورٹس ایونٹ کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔ فٹبال ورلڈکپ 2022 کیلئے قطر نے دنیا کے پہلے 5 اسٹار اسٹیڈیم کی تیاری مکمل کرلی۔اسٹیڈیم میں چالیس ہزار تماشائی میچ سے لطف اندوز ہوں گے۔ ال ریان میں واقع ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم کو ڈائمنڈ ان دا ڈیزرٹ بھی کہا جاتاہے۔ورلڈکپ کیلئے تیسرے اسٹیڈیم کا کام مکمل ہوگیا۔ ڈائمنڈ ان دا ڈیزرٹ اسٹیڈیم کا شمار ان 8 مقامات میں ہوتا ہے جہاں میگا ایونٹس کے میچز کھیلے جائیں گے۔اسی طرح مزید اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا کام جاری ہے اور ایونٹ کے آغاز سے قبل تمام اسٹیڈیمز مکمل طور پر تیار کر لیے جائیں گے۔