قطر میں فیفافیان ولیج کے قریب آتشزدگی

   

دوحہ : قطر کے مقام لوسیل میں فیفا فیان ولیج کے قریب آج آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ ایک زیر تعمیر عمارت میں پیش آیا ۔ آتشزدگی سے متعلق کئی ویڈیوز سوشیل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں جس میں آتشزدگی کے مقام سے دھواں اٹھتا ہوا دکھایا گیا ہے ۔ حکام کے مطابق قطر کے مقام لوسیل میں مختلف گیمس کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔ تقریبا ساڑھے تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا ۔ اس حادثہ میں کسی کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع نہیں ہے ۔ قطر فیفا ورلڈ کپ کا میزبان ہے جہاں ملک کے مختلف اسٹیڈیم میں مقابلے جاری ہیں ۔۔