قطر میں ویلپور موضع کے شہری کی خودکشی

   

Ferty9 Clinic

آرمور ۔ تلنگانہ ویلفیئر اسوسی ایشن قطر کے صدر خواجہ نظام الدین نے بتایا کہ قطر ملک میں نظام آباد ضلع کے ویلپور کے شہری نے خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ویلپور کا شہری بی گوپی عمر 45 سال گذشتہ 20 سالوں سے گلف ممالک میں روزگار کی تلاش میں سفر کررہا ہے لیکن مستقل کام نہ ہونے کے سبب کافی پریشان حال تھا قرضوں کی ادائیگی کی بھی کافی دشواری تھی تمام حالات سے تنگ آکر قطر میں گذشتہ جمعرات کو پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ تلنگانہ ویلفیئر اسوسی ایشن قطر کے صدر خواجہ نظام الدین نے تلنگانہ حکومت سے مطالبہ کیا کہ گلف ممالک میں فوت ہونے والے کے افراد خاندان کو پانچ لاکھ روپے ایکس گریشیا اور ڈبل بیڈروم دیکر انکی مالی مدد کریں۔